میرا کزن میٹرک کا سٹوڈنٹ ہے۔ چھٹیاں ہیں سوچا اسکو پڑھا دیا کروں.
اسکو کل انگلش کا ایک پیرا گراف یاد کرنے کیلئے دیا اور میں خود موبائل پہ مصروف ہو گیا۔
وہ زور و شور سے ہل ہل کے پیراگراف یاد کرنے لگا اچانک ایک ورڈ پر وہ رک سا گیا اور پھر اسے رٹے والے انداز میں بار بار رپیٹ کرنے لگا۔
پھسائی چلو جی ،پھسائی چلو جی ،میں حیران ہو کر دیکھا کہ اس پورے پیرے میں ایسے کوئی لفظ نہیں یہ کیا کہہ رہا ہے۔ پھسائی چلو جی۔ موبائل سے نظریں ہٹا کر اسے دیکھا اور کہا دکھاو مجھے اور جب دیکھا تو سمجھ نہیں آیا اسکا سر پیٹوں یا اپنا۔
لفظ تھا Psychology "
آمنہ بھٹی
0 Comments
kindly no spam comment,no link comment