رمضان ختم ہورہا ہے
آخری کچھ دن رہ گۓ
کیا ہوا؟
کچھ نہیں کر سکے ؟
لگتا ہے کچھ بدلا نہیں؟
کوئی بات نہیں
پورا ایک عشرہ باقی ہے
اور کیا کمال عشرہ ہے!!
جہنم سے نجات کا عشرہ
بخشش کا عشرہ
لیلۃ القدر لیئے
ہزار مہینوں کی عبادت کا اجر لیے
ایک آخری عشرہ__
کیا پتہ یہی کافی ہو جاۓ؟
کیا پتہ زندگی بدل دے؟
ربّ سے ملیں تو
قرآن کھولیں تو
اسے پڑھیں تو
ڈر نہیں لگتا؟
دل نہیں روتا؟
سورہ ہود پڑھیں
اللہ کے نبی ص کو تو لگتا تھا ہود اور اس جیسی دوسری سورتوں نے مجھ کو بوڑھا کردیا ہے
اورہاں____
ایک دفعہ اس آخرت کے نقشے کا تصور تو کیجیے
وہ سورتیں
جو آخرت کے ذکر سے
بھری پڑی ہیں
اِذالشّمسُ کُوِّرت (جب سورج لپیٹ دیا جاۓ گا)
اذالسّماء انفطرت (جب آسمان پھٹ جاۓ گا)
اذالسّماء انشقّت (جب آسمان شق ہو جاۓ گا)
آخرت کا نقشہ کھینچنے والی سورتیں
دل کانپے گا نہیں تو اور کیا؟؟
آجکل کیسی فراغت ہے
دن میں کوئی کام نہیں
رات بھر کا قیام بھی نا ممکن تو نہیں
کچھ تو قیام کیجیے
کچھ سجود کیجیے
آپکی دعائیں چاہیئیں
بہت سوں کو
جن کی زندگی میں مشکلات ہیں
اور وہ
جو آپ کی دنیا میں نہیں رہے
اُن سب کو دعائیں چاہیئیں
ہمیں خود بھی اپنی دعائیں چاہیئیں
ہمارے بیمار دلوں کو دعائیں چاہیئیں
مغفرت دروازے پہ دھری ہے
بخشش دستک دے رہی ہے
گھڑیاں میسر ہیں
ہم نہ پا سکے
تو برباد ہوگۓ
ربّ پکار رہا ہے
این تذھبون؟؟؟
آمنہ بھٹی
0 Comments
kindly no spam comment,no link comment