Aurat ya Mard...kon ahmeq???/GENERAL ARTICLES


#__دور_حاضر_کے_مسائل_اور_انکا_حل۔۔۔!!!

آپ اگر مرد کو ہمیشہ یہ کہتی ہیں کہ آپ مجھے دھوکہ مت دینا آپ مجھے چھوڑ کر کسی اور کے پاس نہ جانا یا میں آپ کے بینا مر جاؤں گی،

Person Sitting on Brown Wood Log, aurat ya mard, society

اس کا صاف صاف مطلب ہے آپ کے اندر کوئی صلاحیت موجود نہیں ہے آپ انتہائی احمق عورت ہیں،

جب کے عورت کبھی بھی بیوقوف نہیں ہوتی اللہ‎ کی طرف  سے عورت کو سلجھی ہوئی فطرت پر بنایا گیا ہے عورت جتنی مرضی پاگل ہو جتنی مرضی گنوار ہو لیکن وہ اندر سے بڑی سلجھی ہوئی ہوتی ہے،

کیوں کے عورت نے ایک دن ماں بننا ہوتا ہے اولاد کی پرورش کرنی ہوتی ہے اس لئے عورت سلجھی ہوئی پیدا ہوتی ہے با صلاحیت پیدا ہوتی ہے،

سلجھی ہوئی عورت ہمیشہ اپنی کمزوری پر پردہ ڈالتی ہے مرد سے ہمیشہ اپنی کمزوری کو چھپاتی ہے اور جو عورت مرد کے آگے اپنا پردہ کھول دیتی ہے یعنی اپنی کمزوری ظاہر کر دیتی ہے سمجھو وہ ماری گئی،

کیوں کے کیوں کہ مرد طاقتور ہوتا ہے مرد میں صلاحیت کی کمی ہوتی ہے تو مرد عورت پر قابض ہو جاتا ہے ورنہ اگر عورت موقع نہ دے تو مرد کی جرات نہیں ہے کہ وہ عورت پر حاکم ہو جائے،

مانتا ہوں مرد کو اللہ‎ نے حاکمیت دی ہے عورت پر لیکن مرد کو حاکم بنانے کا اختیار اللہ‎ نے عورت کو دیا ہے حاکم کی حکومت جتنی مرضی بڑی ہو لیکن اگر عورت اس کو حاکم نہیں مانتی تو ایسی بادشاہی آپ کے کسی کام کی نہیں ہے،

آپ کو جس عورت نے شہنشاہ بنایا ہے اگر آپ اس عورت کو پیر کی جوتی سمجھتے ہیں تو لعنت ہے آپ کی سوچ پر،

آپ کو شہنشاہ سلجھی ہوئی عورت ہی بنا سکتی ہے کیوں کے وہ مہاورہ تو آپ نے سنا ہوگا ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ہر خاص و عام کی زبان پر یہ جملہ ہمیشہ رہتا ہے،

لیکن ہر ناکام مرد کے پیچھے بھی عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے لیکن یہ مہاورہ آپ کو بہت کم سننے کو ملتا ہے اس کی وجہ سے یہ ہے کے بہت کم ہی عورتیں احمق ہوتی ہیں اکثریت عورتوں کی با صلاحیت ہوتی ہے،

اسی طرح با صلاحیت مردوں کی تعداد بہت کم ہے لیکن احمق مرد اکثریت میں پاۓ جاتے ہیں طاقت میں مرد کا کوئی ثانی نہیں ہے اور صلاحیت میں عورت کا کوئی ثانی نہیں ہے

اس لئے عورت طاقتور مرد کو پسند کرتی ہے
مرد با صلاحیت عورت کو پسند کرتا ہے،

مرد سے دھوکہ احمق عورت کھاتی ہے اور عورت سے دھوکہ بزدل مرد کھاتا ہے،

اگر عورت با صلاحیت ہے مرد بہاد ہے تو دھوکے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا صلاحیت کو طاقت مل جائے صلاحیت چٹان بن جاتی ہے اس چٹان کو اللہ‎ کے علاوہ کوئی ہلا بھی نہیں سکتا،

مرد جتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو عورت کے اندر ہر وہ صلاحیت موجود ہوتی ہے جو مرد کو زیر کر سکتی ہے،

عورت کو اللہ‎ نے وہ وہ ہتھیار دیے ہیں مرد کو قابو کرنے کے  کہ جن کا مرد تصور بھی نہیں کر سکتا،

عورت کی صلاحیت کا اندازہ اس بات سے لگا لو کے عورت اگر نظر اٹھا کر دیکھ لے تو آدمی کو خدا کر دے اگر نظر پھیر لے تو آدمی کو خدا سے جدا کر دے،

یہ تو ایک نظر کا کمال ہے اگر غور کرو عورت سر پاؤں تک کمالات سے بھری ہوتی ہے عورت کی ہر ادا ہتھیار ہے مرد کیلئے لیکن اگر عورت با صلاحیت ہے تو اگر وہ سلجھی ہوئی ہے تو،

لیکن اگر عورت احمق ہے تو پھر اس کا اللہ‎ ہی حافظ ہے پھر اس کا ہر بار دل ٹوٹے گا اس کے ساتھ ہر بار دھوکہ ہوگا اسے ہر بار مسل کر پھینک دیا جائے گا اس کے جذبات سے ہر بار کھیلا جائے گا،

 یہی مرد ہے جو شادی کے بعد عورت سے صلاحیت کی خوائش رکھتا ہے لیکن شادی سے پہلے یہ احمق عورت چاہتا ہے تاکہ زبردستی اس پر حکومت کر سکے اگر با صلاحیت عورت چاہتے ہو تو مرد بنو مرد قبول کرو عورت با صلاحیت ہوتی ہے اور اپنے مرد ہونے کا ثبوت دو،

عورت کو اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کا موقع تو دو،

اگر زیادہ طاقتور نہیں ہو کم از کم عورت کو تو کچھ بننے کا موقع تو دو تاکہ آپ کا اپنا بوجھ تو کچھ کم ہو جائے،

جو عورت کو بوجھ سمجھتے ہیں وہی عورت کو اگے نہیں بڑھنے نہیں دیتے اگر عورت کا خود بوجھ نہیں اٹھا سکتے کم از کم اس بیچاری کو اپنا بوجھ اٹھانے کے قابل تو بننے دے دو،

بھاڑ میں گئی چھوٹی انا اور شان گھر میں کھانے کے لالے پڑے ہوتے ہیں اور ہم غیرت مندی کا ثبوت دینے کے چکروں میں بھوکے مر رہے ہوتے ہیں،

اگر زیادہ غیرت مند ہو تو عورت کو اپنی ذمہ داری سمجھو بوجھ نہیں اور اٹھاؤ اس کی ساری ذمہ داریاں اٹھاؤ اس کا سارا نان نافقہ پتا تو چلے آپ کتنے غیرت مند ہیں،

عورت کا دل نہیں کرتا گھر سے نکالنے کا وہ شوق سے گھر سے باہر نہیں نکلتی عورت جب بھی گھر سے باہر نکلی ہے صرف مرد کی کمزوری کی وجہ سے نکلی ہے اگر مرد کسی کام کا ہوتا عورت کبھی بھی اپنی حدیں پار نہ کرتی،

اور رہی بات عورت فضول خرچ ہے یہ سب جھوٹ ہے ایک سلجھی ہوئی عورت کبھی فضول خرچ نہیں ہوتی وہ ہمیشہ بچت کرتی ہے اسے آپ سے زیادہ آپ کے گھر کی فکر ہوتی ہے،

فضول خرچ تو ہم مرد ہیں اپنی چھوٹی شان کو برقرار رکھنے کیلئے خود بھی دکھاوا کرتے ہیں عورت سے بھی دکھاوا کرواتے ہیں جب کہ سلجھی ہوئی عورت کبھی دکھاوا نہیں کرتی،

 اگر عورت کو مقام دیا جائے عزت دی جائے وہ بیچاری پھٹے پرانے کپڑوں میں بھی اپنا وقت نکال لیتی ہے بوکھی پیاسی بھی رہ لیتی ہے اگر آپ اسے مقام اور عزت بھی نہیں دیتے اسے اس کی صلاحیت کا استعمال بھی نہیں کرنے دیتے تو ایسی صورت میں کوئی بھی عورت آپ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہو سکتی،

 لوگ کیا کہیں گے لوگوں کو گولی مارو کتوں کا کام ہے بھونکنا وہ بھونکتے رہتے ہیں شیر چپ چاپ گزار جاتا ہے شیر بنے شیر ثابت کریں آپ اللہ‎ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے یقین کریں آپ کے اپر اٹھنے والی ہر آواز دب جائے گی۔

#_نوٹ 
سچ کڑوا ضرور ہوتا ہے لیکن سچ ہی حق ہوتا ہے اور ایک رائیٹر حق بات نہ کرے تو وہ قلم کا وفادار نہیں ہوتا یہ میرا ذاتی تجزیہ ہے میری بات سے سو فیصد اتفاق کرنا ضروری نہیں ہے اہل علم کی تعریف اور تنقید میرے لئے عزت کی بات ہے۔۔۔!!!

🖋 آمنہ بھٹی

Post a Comment

0 Comments