ksi ko pta hay kia???.../URDU LINES

کسی کو پتہ ہے کیا... 

Detective, Searching, Man, Search, deep urdu lines, urdu lines

دل پر رکھنے والا پتھر کہاں ملے گا اور
*کتنے کلو کا ہونا چاہیے ہو گا؟* 

کسی کے زخموں پر نمک چھڑکنا ہو تو 

کونسا ٹھیک رہے گا؟؟ 
*ساده یا iodine wala۔۔۔*

وہ پوچھنا یہ تھا کہ 

بھاڑ میں جانے کے لئے 
*رکشہ ٹھیک رہے گا یا ٹیکسی؟؟* 😬

کوئی بتا سکتا ہے کہ 

لوگ عزت کی روٹی کمانے میں لگے ہوئے ہیں...
*کوئی عزت کا سالن کیوں نہیں کماتا؟؟* 😉

ایک بات بتائیے کہ  

یہ جو ڈنر سیٹ ہوتا ہے 
*اس میں لنچ کر سکتے ہیں کیا؟؟* 

ایک  اور بات بتائیے کہ  

جن کی دال نہیں گلتی  
* اُن کو سبزی گلانے کی اجازت ہے کیا؟؟* 😜

کسی کو پتہ ہے 

غلطیوں پر ڈالنے والا پردہ کہاں ملتا ہے
*اور کتنے میٹر کا لینا ہوگا؟؟* 

کوئی مجھے بتائے گا کہ 

جو لوگ کہیں کے نہیں رہتے 
*تو پھر وہ کہاں رہتے ہیں؟؟* 😅

ایک یہ بات بھی پوچھنا ہے 

کسی کا مذاق اڑانا ہو تو...
*کتنی اونچائی تک اڑایا جائے ؟؟* 😂

اور ہاں کوئی یہ بتائے گا کہ 

کسی کو مکھن لگانا ہو تو  
*گائے کا ٹھیک رہے گا یا بھینس کا ؟؟* 😇

کہیں سے پوچھ کے بتائیے گا کہ 

کسی کے معاملے میں ٹانگ اڑانی ہو تو 
* کونسی ٹھیک رہے گی دائیں یا بائیں والی؟؟*

کسی کو معلوم ہے 

جو جیتے جی مر جاتے ہیں 
*اُن کے کفن دفن کا معقول انتظام بھی کیا جاتا ہے کیا ؟؟*  😢

اور آخر میں ذرہ تکلیف کر کے سمجھائیے گا کہ 

جو کسی پہ مر مٹتے ہیں  
* وہ چلتے پھرتے کھاتے پیتے ہنستے گاتے سوتے جاگتے کیوں نظر آتے ہیں ؟؟*😎

Post a Comment

0 Comments