larki hona asan nahi.../URDU LINES

_____________"لڑکی ہونا"
People, Girl, Woman, Face, Portrait
لڑکی ہونا اتنا بھی آسان نہیں ہے۔۔۔نظر چاہے جس کی بھی بری ہو۔۔ غلطی چاہے کسی کی بھی ہو۔۔ برا آپکو کہا جائے گا۔۔۔ اگر کسی سے بات نہیں کی جائے چپ رہا جائے تو پتہ ہے لوگ کیا کہتے ہیں "دیکھو تو اکڑ ذرا اس کی، ہے کیا اس میں ایسا جو اکڑ رہی ہے" اگر سب سے بات کر لی جائے تو پتہ ہے کیا سننے کو ملتا ہے؟؟ "ارے کس بندی کی بات کر رہے ہو، پاگل ہے وہ تو شوخی سی، ہر کسی سے فرینک ہے"-___ اگر کوئی لڑکی فیشن کرتی ہے تو اسکو کہا جاتا ہے"کونسا یار ہے تیرا جو اتنا سجتی ہے؟ آخر دکھاتی کس کو ہے یہ؟؟ ماں اس کو کچھ سمجھاتی نہیں ہے؟؟ " اگر کوئی لڑکی سمپل رہتی ہے تو کہا جاتا ہے "اس کی تو شکل دیکھنے کے قابل نہیں ہے، ارے کون لے گا تجھے؟ کچھ کھایا پیا کر" __ کوئی سوشل میڈیا یوز کرتی ہے تو "ارے کتنوں کے ساتھ چکر ہوگا اس کا، فیسبک چلاتی ہے پتہ نہیں کتنے یار ہوں گے".. اگر کسی لڑکی کو ڈانس میں انٹرسٹ ہے تو "دیکھو تو مجرا کرنے والے آج بھی موجود ہیں ، اس کے باپ میں حیا ہی نہیں ہے لگتا" اگر کوئی اداس رہتی ہے تو سمجھا جاتا ہے کہ ضرور عشق میں دھوکہ ملا ہے۔۔ کوئی روتی ہے تو "اپنے یار سے ناراض ہوگی تبھی آنسو بہا رہی ہے"... 
ارے کسی کو تو جینے دو یار__ کیا پتہ کوئی پہلے زندگی سے کتنا تنگ ہے۔۔ کیوں موت سے پہلے کسی کی زندگی کو جہنم بنا رہے ہو تم لوگ؟ شاید سب کے نزدیک اچھی لڑکیاں وہی ہوتی ہیں جو پیدا ہوتے مر جائیں!! 

Post a Comment

0 Comments