Aao Mill kr Shajar-kari kry/URDU LINES

پیپل اور نیم کے پودے انسانی بقا کے لئے ضروری

پیپل اور نیم دو ایسے منفرد درخت ہیں جو 24 گھنٹے آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔باقی تمام درخت دن کو آکسجن اور رات کو کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتے ہیں۔اسی خوبی کی وجہ سے ڈاکٹر اور حکیم  رات کو درخت کے نیچے سونے سے منع کرتے ہیں سوائے نیم اور پیپل کے درخت کے۔

Tree, Forest, Trunk, Nature, Leaves
دوسری خوبی ان دونوں درختوں یعنی نیم اور پیپل کی یہ ہے کہ دونوں فضا میں موجود ہر قسم کی پولوشن یعنی انسان کو نقصان دینے والی تمام گیسوں مثلا کاربن ڈائی آکسائیڈ،کاربن مانو آکسائیڈ،سلفر ڈائی آکسائیڈ،امونیا۔ وغیرہ کے علاوہ ایسی تمام زہریلی گیسوں کو جذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں جو مختلف کیمیائی کھادوں  اور کیڑے مار ادوایات کے بخارا ت کی صورت میں فضا میں موجود ہوتی ہیں۔ 

یہ دونوں ہی درخت دوسرے درختوں سے اہم کیوں ہیں؟؟
ا:-دونوں ہر لمحے آکسیجن پیدا کرتے ہیں
2:- دونوں پودے ہرلمحے ہوا کو صا ف کرتے ہیں۔

آنے والے وقت میں ہماری نسلوں کو مندرجہ ذیل مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
1:- پانی کی کمی کا مسئلہ
2:- آبادی کے لحاظ سے آکسیجن کی کمی کا مسئلہ
3:-فضائی پولوشن کا مسئلہ

آئیں اپنی اولاد اور اپنی آنے والی نسلوں کی بقا کے لئے کم ازکم ایک پودا نیم یا پیپل کا لگا دیں جو ہمارے لئے بھی صدقہ جاریہ ہو گا۔
 یہ ایک حقیقت ہے کہ تاریخ کبھی کسی کو معاف نہیں کرتی۔
ہمارے یہ اختیار میں ہے کہ ہم پودے لگا سکتے ہیں۔اپنے لئے اور انسانیت کے لئے۔ ہمیں عملی طور پر  اس پر عمل کرنا ہو گا۔

آنے والی نسلوں کی بقا کے لیے شجر کاری کریں

Post a Comment

0 Comments