Gehri Batain/URDU LINES


پروموڈ بیٹرا کی کتاب
 "Management Thoughts"

اس میں Succssful لوگوں کے اقوال لکھیں ہیں چند لکھتی ہوں

Still Life, School, Retro, Ink, Table, life

1) نظم و ضبط کے بغیر اچھے لوگوں کی کوئی حثیت نہیں.

2) جب تک زمین تیار نہ ہو آپ اچھی پیداور حاصل نہیں کرسکتے خواہ آپکے پاس دنیا کا سب سے بہترین بیج ہو۔

3) طاقت اور کمزوریاں آپ کے پاس بھی ہیں اور ہمارے مخالفین کے پاس بھی لیکن ہم اپنی طاقت کے بدلے ان کی کمزوریاں خرید کر کامیاب ہوسکتے ہیں۔

4) کوئی شخص دوسروں کا چراغ نہیں بجھاتا چراغ تیل کی کمی سے ہی بجھتے ہیں۔

5) زیادہ تر مسائل کارکنوں کی وجہ سے نہیں نظام کے بحث پیدا ہوتے ہیں۔

6) وہ زیادہ بولتے ہیں جن کے پاس کہنے کو کم ہوتا ہے ۔

7) جو مسکرانا نہیں جانتا اسے دکان نہیں کھولنی چاہیے ۔

8) کوشش کیسی ہی کیوں نہ ہو جاری رکھیے خواہ چوٹی تک پہنچنے میں صرف ایک قدم رہتا ہو۔

9) ایک آدمی کہتا ہے
 "رات ہو چکی ہے"

دوسرا آدمی کہتا ہے 
"ابھی صبح نے آنا ہے"

10) مچھلی کا بہترین شکار وہ ہے جو گہرے پانیوں میں کیا جائے۔

11) مودبانہ انکار جھوٹے وعدے سے بہتر ہے۔

12) درخت ہلانے کا کوئی فائدہ نہیں جب پتے سبز ہوں۔

13) زیادہ منظم زیادہ پر عزم ہوتا ہے۔

14) شکست کتنی ہی بری کیوں نہ ہو عارضی ہوتی ہے۔ بہتر منصوبہ بندی سے اسے آئندہ فتح میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

15) چھوٹے چھوٹے اخراجات اور خامیوں پر نظر رکھیں کیوں کہ ایک چھوٹا سا سوراخ بھی بڑے بحری جہاز کو دبو سکتا ہے۔

نوٹ: تمام باتیں بہت گہرائی رکھتی ہیں اب جس کی جتنی گہری سوچ ہوگی وہ ان باتوں کو اتنا ہی سمجھے گا

از قلم: آمنہ بھٹی 

Post a Comment

0 Comments