Horror Stories:main FRP ma tha or meri duty/SHORT STORIES


Lost, Hell, Limbo, Night, Dark, Forest, horror stories
جی ہاں یہ 2003 کی بات ہے میں FRP میں تھا اور میری ڈیوٹی ضلع ٹانک میں تھی ہم رات 12 بجےڈیرہ روڈ پر مانجھی خیل  تک آتے اور روڈ بند کر دیتے اور جتنی ٹریفک ڈیرہ سے آتی وہاں اکٹھی ہوتی رہتی اور صبح اذان کے وقت ساری ٹریفک کو کانوائے کی صورت میں ڈبرہ تک چھوڑ آتے جہاں سے آگے وہ جنڈولہ اور آگے علاقے غیر چلے جاتے انہی دنوں کی بات ہے ہم لوگ ڈیوٹی پر پہنچے میرے سر میں درد تھا میں نے حولدار کو بتایا اس نے کہا پٹرول پمپ سے چارپائی  اٹھا لو اور سو جاؤ میں نے چارپائی  اٹھائ اور تھوڑے سے فاصلے پر زمینوں میں چارپائی  ڈال کر لیٹ گیا اس علاقے میں آباد ذمین نہیں ہیں بڑے بڑے بنجر میدان ہیں اچھا تو جیسے ہی میں لیٹا کسی نے میرے پاؤں  کو ہلایا اور کہا اٹھو میرا جسم مکمل سن پڑ گیا میں حیران کہ یارب مجھے کیا ہو گیا اسی پریشانی میں تھاکہ اچانک میرے منہ سے درود پاک جاری ہو گیا میرا جسم آزاد ہو گیا اور میں چارپائ پر اٹھ کر بیٹھ گیا کوئ بھی نہیں تھا تھوڑا دور حولدار اور سپاہی کھڑے تھے میں نے سمجھا خواب دیکھا ہے میں پھر لیٹ گیا جیسے ہی میں لیٹا پھر میرے پاؤں کو کسی نے ہلایا اور کہا اٹھو میرا جسم پھر سن ہو گیا میں نے بڑی مشکل سے سر گھما کر دیکھا تو ایک آدمی کھڑا تھا اس نے پھر کہا اٹھو دیکھو تمھارے لیے کتنے لوگ کھڑے ہیں میں نے بڑی مشکل سے میدان کی طرف دیکھا جدھر اس نے اشارہ کیا تھا کیا دیکھتا ہوں سارا میدان چھوٹی چھوٹی قد کے آدمیوں سے بھرا ہوا ہے اور ان کے ہاتھوں میں گھی کے خالی ٹین اور تھال ہیں جن کو وہ آپس میں ٹکرا رہے ہیں اور چیخیں مار رہے ہیں اتنا شور کہ خدا کی پناہ اللہ کاکرنا ایسا ہوا میرے منہ سے پھر درود شریف جاری ہو گیا اور درود پاک پڑھتے ہی ہر چیز غائب ہو گئ صلى الله عليه و سلم اور میں چارپائی اٹھا کر پٹرول پمپ پر چلا گیا

Post a Comment

0 Comments