یہ 1980کی بات ھے ھمارے والد صاحب کے ساتھ ایک واقع پیش آیا جو میں یہاں لکھ رھا ھوں ...ایک روز ھمارے والد صاحب کام سے گھر آرھے تھے جب وہ کالونی میں پہنچھے تو رات کے آٹھ بج رھے تھے اچانک ابھیں اپنے پیچھے کسی کے چلنے کی آواز سناءی دی انھوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا مگر کوئی نظر نہیں آیا انھوں نے اپنا وھم سمجھا اور اس خیال کو جھٹک کر آگے بڑھنے لگے ابھی دو قدم چلے تھے کہ انھیں پھر قدموں کی آوازائی اس بار وہ رکے اور بڑی باریکی سے دیکھا انھوں نے اسٹریٹ لاءیٹ کی روشنی میں دیکھا کہ ایک کاغذ ھے جو کہ زمیں میں ھوا سے ہل رھا ھے انھوں نے پھر آگے قدم بڑھایا مگر اس دفعہ ان کا پورا دھان اس کاغذ پر تھا وہ جیسے ھی اگے بڑھتے کاغذ بھی آگے چلنے لگتا وہ رکتے تو کاغذ بھی رک جاتا انھوں نے دیکھا کہ کھیں یہ میرے پاوں سے کسی دھاگے کے ذریعے تو بندھا تو نہیں ھے مگر نہیں کئی قدم آگے چل کر دیکھ لیا مگر کاغذ بھی ساتھ ھی چلتا ان کے رکتے ساتھ وہ بھی رک جاتا اب انھوں نے مڑ کر مخالف سمت چلنا شروع کیا کاغذ بھی پیچھے چلنے لگا ...اب یہ بات ان کے سمجھ میں آگئی تھی کہ یہ میرا وھم نہیں ھے ضرور کوئی بلا ھے انھوں نے یہ سوچ کر دوڑ لگا دی بہت تیز کچھ دور تک دوڑنے کے بعد وہ ...چونک گئے کہ یہ کیا ...اب ھمارے والد صاحب کو گھر کا راستہ یاد نہیں آرھا تھا وہ اس گلی کے آس پاس گھوم رھے تھے جس کے آخر میں ھمارا گھر تھا مگر اس گلی میں جا نہیں پا رھے تھے روڈ پر ایک سرے سے دوسرے سرے تک چکر لگا رھے تھے مگر انھیں گلی نظر نہیں آرھی تھی گچھ محلے والوں سے سلام دعا بھی ھوئی مگر اس شرم سے ان سے نہیں پوچھا کہ مذاق بن جاءیں گے کہ اس عمر میں گھر کا ایڈرس بھول گئے کہیں کوئی نشا تو نہیں کر رھے لاتعداد چکر لگانے کے بعد اور جتنی دعاءیں یاد تھیں پڑھنے کے بعد ان کے دماغ میں ایک خیال آیا جو انھوں نے بچپن میں کسی سے سنا تھا کہ جب ایسا معاملہ ھو کہ اپنا گھر یاد نہیں آرھا ھو تو کیا کرنا چاھیے ...پہلے وہ کاغذ کے چکر میں پریشان رھے اور اب گھنٹوں سے چکر لگا رھے تھے ..انھوں نے فورا اپنی قمیض اتاری اور اس قمیض کو الٹا کر کے دوبارہ پہن لیا ایسا کرنے سے انھیں گھر کا راستہ سمجھ اگیا کہ میں اپنی ھی گلی کے سامنے گمشدہ گھوم رھا تھا ھم سب گھر میں پریشان ھو رھے تھے کہ آج ابو نے اتنی دیر لگا دی مگر جب انھوں نے ھمیں گھر آکر اپنی کہانی سنائی تو بڑا عجیب لگا
- Home
- QURANI AYAT
- AHADEES E NABWI SAW
- QUOTES
- _ISLAMIC QUOTES
- __RAMADAN QUOTES
- _LIFE QUOTES
- _URDU LINES
- _SAD QUOTES
- _MAA BAP
- _LOVE QUOTES
- _GOOD MORNING
- _ENGLISH LIFE QUOTES
- _HUSBAND & WIFE
- ARTICLES
- _SHORT STORIES
- _URDU ARTICLES
- __ISLAMIC ARTICLES
- __GENERAL ARTICLES
- __EVENTS
- __HISTORICAL PER'SONS.
- _ENGLISH ARTICLES
- POETRY
- _ISLAMIC POETRY
- _SUFI POETRY
- _SAD POETRY
- __2 Line Poetry
- __4 LINE Poetry
- _URDU ADAB POETRY
- _ROMANTIC POETRY
- _BARISH POETRY
- _ROMAN URDU POETRY
- _GHAZAL
- NEWS
- _URDU NEWS
- _ENGLISH NEWS
- FUNNY JOKES
- TIPS & TRICKS
- IMAGES
- _ISLAMIC IMAGES
- _NATURE
- _ART
0 Comments
kindly no spam comment,no link comment