AHADEES E NABWI SAW

Ramadan, Muslim, Muslim Mosque, Islam, AHADEES

سوال: وہ کونسے انبیاء ہیں جن کے دو نام رکھے گئے؟ 

جواب: حضرت محمدﷺ اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کے سوا کسی نبی کے دو‌ نام نہیں رکھے گئے ـ (محمد اور احمد ـ عیسی اور مسیح علیہما السلام)
 (الاتقان: ۲، صفحہ: ۳۴۹) 

سوال: آنحضرتﷺ کس سواری پر سوار ہوکر معراج میں تشریف لے گئےتھے اس کا رنگ کیسا تھا قد کتنا تھا؟

جواب: آنحضرتﷺ سفید رنگ کے براق پر سوار ہوکر معراج میں گئےتھے جو گدھے سے ذرا اونچا اور خچر سے ذرا نیچا تھا ـ
(مسلم شریف: ۱، صفحہ: ۹۱) 

سوال: آنحضرتﷺ جب براق پر سوار ہونے لگے تو رکاب و لگام کس نے تھامی تھی؟

جواب: حضرت جبرئیل علیہ السلام نے رکاب اور حضرت میکائیل علیہ السلام نے لگام تھامی تھی ـ
(نشرالطیب، صفحہ: ۳۷)

سوال: شب معراج میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نے ابنیاء کرام علیہم السلام کی امامت کس جگہ کرائی اور کتنی رکعتیں پڑھائیں؟

جواب: آنحضرتﷺ نے بیت المقدس میں تمام ابنیاء کرام علیہم السلام کو دو رکعت نماز پڑھائی ـ
(مسلم: ۱، صفحہ: ۹۱)

سوال: آپﷺ کو امامت کے لیے کس نے بڑھایا اور مقتدی کس ترتیب پر کھڑے تھے؟

جواب: انبیاء علیہم السلام جب صفیں درست کرچکے تو کھڑے ہوئے یہ انتظار کررہے تھے کہ دیکھو کون امامت کے لیے آگے بڑھتا ہے حضرت جبرئیل علیہ السلام نے آنحضرتﷺ کا ہاتھ پکڑ کر امامت کے لیے آگے بڑھا دیا ـ (نشرالطیب، صفحہ: ۴۴) اور اس نماز میں آنحضرتﷺ کی پشت کے قریب حضرت ابراہیم علیہ السلام کھڑے تھے ـ داہنی جانب حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کھڑے تھے بائیں جانب حضرت اسحٰق علیہ السلام پھر حضر موسیٰ علیہ السلام پھر تمام انبیاء ورسل علیہم السلام کھڑے تھے ـ 
(حاشیہ جلالین، صفحہ : ۴۰۸) 

سوال: اس نماز میں رسولوں اور نبیوں کی کتنی صفیں تھیں؟ 

جواب: کل سات صفیں تھیں جن میں تین میں رسل عظام تھے اور چار صفوں میں انبیاء کرام علیہم السلام تھے ـ 
(حاشیہ جلالین، صفحہ: ۴۰۸)

Post a Comment

0 Comments