(ایک بزرگ اور ایک طاقتور عیسائی جن کا سچا واقع)
حضرت درخواستی ایک بہت بڑے اللہ والے گزرے ہیں ان کے پاس ایک دن ایک شخص آیا اور کہنے لگا حضرت میں بہت مشکل میں ہوں خدارا میری مدد کریں....
حضرت کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اس کی ایک نوجوان بیٹی ہے جس پر کوئی عیسائی جن قابض ہو گیا ہے....
وہ ہماری بیٹی کو ہماری آنکھوں کے سامنے بہت مارتا ہے اور اس قدر مارتا ہے کہ اٹھا اٹھا کر چھت پر پھینکتا ہے بعض دفعہ ہماری بچی کے کپڑے تک پھاڑ دیتا ہے اور ہمیں یہ کہتا ہے کہ عیسائی مذہب قبول کرو ورنہ تمہاری بیٹی کو مار دوں گا....
پہلے تو حضرت درخواستی نے منع فرما دیا اور کہا کہ کسی عامل کے پاس جائیں....
حضرت کے انکار پر وہ شخص رونے لگا اور کہا کہ ٹھیک ہے حضرت ہم عیسائی مذہب قبول کر لیں گے ہم اپنی بیٹی کو اس طرح مرتا نہیں دیکھ سکتے....
اس بات پر حضرت درخواستی نے ایک پرچی پر کچھ لکھا اور کہا جہاں آپ کی بیٹی سوتی ہے یہ کاغذ اس جگہ ایک گلاس پانی کے نیچے رکھ دو اور کل صبح اس کاغذ کو میرے پاس لے آنا....
انہوں نے ایسا ہی کیا....
جب رات کو وہ جن آیا(جنات کی نظر بے حد تیز ہوتی ہے)... اس نے وہ کاغذ دیکھا اور چلا گیا اور اس رات ان کے گھر کوئی ہنگامہ نہ ہوا....
اگلے روز وہ لوگ کاغذ ڈھونڈنے لگے مگر ان کو کاغذ نہ ملا اب وہ پریشان ہو گۓ کہ اب بزرگ سے کیا کہیں گے...
خیر وہ ان کی خدمت میں حاضر ہوۓ تو بزرگ نے پوچھا کاغذ کہاں ہے انہوں نے شرمندگی سے کہا کہ وہ کاغذ ہم سے گم ہو گیا....
اس پر حضرت درخواستی نے وہ کاغذ اپنی جیب سے نکالا اور ان سے فرمانے لگے کہ یہ کاغذ کل رات ہی وہ سرکش جن مجھے واپس کر گیا اور وعدہ کر گیا تھا کہ وہ آئندہ اس لڑکی کے قریب بھی نہیں جاۓ گا...
لڑکی کا والد رونے لگا اور بولا کہ آپ نے اس کاغذ پر لکھا کیا تھا.....؟؟؟
میرے دوستو اس کاغذ پر جو تحریر لکھی تھی اس کو پڑھ کر مجھے اس بات کا یقین ہو گیا کہ اللہ نے اپنے نیک بندوں میں بڑی طاقت اور تاثیر رکھی ہے....
اس کاغذ پر یہ الفاظ لکھے تھے....
(تم خود جاؤ گے یا مجھے وہاں آنا پڑے گا....؟
0 Comments
kindly no spam comment,no link comment