AHADEES E NABWI SAW

حضرت سیدنا ابوذر رضی اللہ تعالیٰ  عنہ فرماتے  ہیں کہ نورکے پیکر ،تمام نبیوں کے سر ور ،دوجہاں کے تاجور ، سلطان بحروبر ،نبی کریم صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم کی بارگاہ میں عرض کیا ❤💚

Religious, Muhammad, Religion, Islam, madinah

، یارسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم! 💚❤

مجھے کوئی نصیحت فرمائیے ۔ فرمایا،میں تمھیں اللّٰہ عزوجل سے ڈرتے رہنے کی نصیحت کرتا ہوں کیونکہ یہ تمھارے ہر کام کے لئے زینت ہے۔💚❤

میں نے عرض کیا ، یارسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم  مزید کچھ ارشاد فرمائیے ۔ فرمایا۔ تلاوت قرآن پاک اور ذکر اللّٰہ کو اپنے اوپر لازم کر لو کیونکہ یہ آسمان میں تمھارے چرچے کا سبب اور زمین میں تمھارے لئے نور ہوگا۔💚

میں نے عرض کیا۔مزید کچھ ارشاد فرمائیے،، فرمایا،،زیادہ تر خاموش رہا کرو کیونکہ یہ شیطان کو دور کرنے والا اور دینی معاملات میں تمھارا مددگار ثابت ہوگا ❤

میں نے عرض کیا۔ حضور! مزید کچھ ارشاد فرمائیے،فرمایا زیادہ ہنسنے سے بچتے رہو کیونکہ ہنسی دل کو مردہ کرتی اور چہرے کے نور کو ختم کر دیتی ہے۔💚

میں نے عرض کیا،حضور،،مزید کچھ نصیحت فرمائیے ۔فرمایا،،حق بات کہو اگرچہ کڑوی لگے اور اللہ عزوجل کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے مت ڈرو❤

میں نے عرض کیا۔مزید کچھ نصیحت فرمائیے۔فرمایا،، اپنے عیبوں کو پیش نظر رکھوں تاکہ لوگوں کے عیوب نہ اچھال سکو۔❤

(الترغیب والترہیب،کتاب (الادب,باب فی الصمت الاعن خیر ، رقم 27 ج 3 ص 340)

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ 💚
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد❤

اللہ پاک ہمیں نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثمہ آمین یا رب العالمین

Post a Comment

0 Comments