Alfaz ki Taqat/URDU LINES

الفاظ وہ نہیں جو منہ سے ادا ہوں بلکہ الفاظ وہ ہوتے ہیں جو دِل میں اترجائیں.

Morgenstimmung, Landscape, Lake, Morning

الفاظ کا ذخیرہ ہر انسان کے پاس ہوتا ہے لیکن ان کا بہترین استعمال اسے عقل و دانش کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے.
 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ" بے شک بعض الفاظ سحر طاری کردیتے ہیں." (صحیح البخاری :5767)
انسان کے منہ سے ادا کیے گیے کچھ الفاظ ایسے بھی ہوتے ہیں جو امر ہوجاتے ہیں اور رہتی دنیا تک یاد رکھے جاتے ہیں. یہ فقط الفاظ نہیں ہوتے بلکہ ان میں ایک طاقت ہوتی ہے، سچائی کی طاقت، جذبے، ہمت اور ولولے کی طاقت، جو سننے والے کو عمل کرنے پر اکساتی رہتی ہے. 
انہیں الفاظ سے راہِ عزم کا مسافر اپنی راہ کی روشنی بھی لیتا ہے.

Post a Comment

0 Comments