Badshah aur uski Naik Baiti/SHORT STORIES

کرمان کے بادشاہ حضرت مظفر کرمان شاہی تھے جوکہ اپنے وقت کے کبائر اولیاء اللہ میں سے تھے اور بادشاہ وقت بھی رات اللہ کی عبادت میں گزرتی دن مخلوق خدا کی خدمت کرتے ہوئےگزر جاتا ۔
آپکی ایک صاحبزادی تھی جن سے انھیں بہت محبت تھی اور اپنی بیٹی کی تر بیت خالص دینی انداز میں کی صبر تقوی عبا دت یہ عالی صفات اس میں موجود تھیں جب بیٹی جوان ہوگی تو آپکو اسکی شادی کی فکر پڑ گی شہزادی کے لے بڑے اونچے رشتے آنے لگے مگر آپ نےکیونکہ اللہ سے لو لگا رکھی تھی آپ کی تمنا تھی میں وہ لڑ کا تلاش کروں گا جو زاہد عابد ہو۔ 

Sunrise, Muslim Woman, Woman, Hijab

اسکی تلاش کے لے آپ راتوں کو مسجدوں کے چکر لگاتے کون عبادت زیادہ کرتا ھے ایک رات آپ شہر سے باہر ایک ویران مسجد میں پہنچے وہاں دیکھا ایک نوجوان عبادت میں مصروف ھے اور اسکے وجود پر کپکپی طاری ھے اور آنکھیں آنسووں سے ترہیں آپ نے اختتام نماز کا انتظار کیا وہ نوجوان جب فارغ ہوا اس کا حال احوال پو چھا وہ کہنے لگا غریب ہوں ایک کمرہ ہے آدھا گر چکا ھے آدھا باقی ہے آپ نے پو چھا شادی ہو گی ہے کہنے لگا ایسے غریب کو کون رشتہ دے گا آپ نے فرمایا اگر کرمان کے بادشاہ کی بیٹی سے تمھارا رشتہ طے ہو جاے ۔وہ نوجوان مسکراکر کہنے لگا بابا غریبوں سے مذاق نہیں کرتے آپ نے اپنی انگھوٹھی نکالی اور اسے دیکر کہا مجھ سے وعدہ کرو کل تم بادشاہ کرمان کے دربار میں مجھ سے ملو گے اگر دربان روکے تو اسے یہ انگھوٹھی دکھانا وہ تجھے میرے تک پہنچا دے گا
صبح وعدے کے مطابق وہ نوجوان پہنچا دربان کو انگھوٹھی دکھائی وہ بادشاہ تک لے گیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ رات والا بوڑھا خود وہ بادشاہ سلامت ہیں بادشاہ نے اسی وقت قاضی کو بلواکر نکاح پڑھوا کر انہیں کپڑوں میں اپنی بیٹی کو رخصت کردیا ۔وہ نوجوان اپنی بیوی کو لے کر اپنے گھر پہنچا اس نے دروازہ کھولا اور دلہن نے اپنا ایک پاوں ابھی اندر داخل کیاہی تھا کہ اسے گھڑے پر پڑا ہوا روٹی کا ٹکڑا نظر آگیا اور اس نے اپنا پاوں باہر نکالیا اور کہنےلگی یہ کیاہے ۔دلہا بولا میرا کھانا پکانے والا کوئی نہیں ہے میں نے سحری کے وقت روزہ رکھنے کے لے روٹی پکای تھی آدھی روٹی افطاری کے لے رکھی ہے 
دلہن کہنے لگی تمہارا ایمان بہت کمزور ھے اللہ کے بندے ،جو ذات تمہیں سحری کھلا سکتی ھے وہی تمہاری افطاری کا بھی بندوبست کرسکتی ھے ۔اس گھر میں یا روٹی رھے گی یا میں رہوں گی جاؤ پہلے اسے اللہ کی راہ میں صدقہ کرکے آو پھر میں تمھارے گھر میں قدم رکھوں گی
کتنا ایمان مضبوط تھا ان کا آج ھمارے گھروں میں یہ مثال کھیں نھیں نظر آتی نہ ھم مرد وں میں نہ عورتوں میں شاید کھیں ہو ممکن بھی ھے اللہ ھمیں صبر وشکر کی دولت سے مالامال کردے ھمارے گھروں میں برکتیں اور رحمتیں نازل کرے آمین

Post a Comment

0 Comments