kabhi kabhi ap zikar nahi krty.../URDU LINES

کبھی کبھی آپ ذکر نہیں کرتے بلکہ ذکر اسمِ محبت آپ پر طاری کیا جاتا ہے  اور یہ لمحہ بڑی عطا ہوتا ہے. اس لمحے کو کسی آزمائش کے صبر کے صِلے میں اتارا جاتا ہے.. ایک الگ سی کیفیت ہوتی ہے اس سے قبل____جب آپ خاموشی کے خلاء سے گزرتے ہیں مگر چپ چاپ گم صم اپنے سفر کو رب کی رضا میں نبھائے جاتے ہیں.  زندگی کئے جاتے ہیں اور تب آپکو سر جھکائے چپ چاپ چلتا دیکھ کر وہ رب مسکراتے ہوئے اپنی یاد کا احساس عطا کرتا ہے  کہ آپ بےاختیار سوچ اٹھتے ہیں میں تنہا نہیں اس سفر میں___ وہ میرے ساتھ ہے. مجھے دیکھ رہا ہے، مجھے سوچ رہا ہے. آپ رم جھم آنکھوں سے مسکرا دیتے ہیں اور پلکیں سجدہِ شکر میں جھک جاتی ہیں اور آپ  بے اختیار کہہ اٹھتے ہیں ..... #اللہ اللہ اللہ ♥️
Islam, Moslem, Pray, Prayer, Praying

Post a Comment

0 Comments