پروموڈ بیٹرا نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے Management Thoughts اس کا اردو ترجمہ ہوا ہے
اس کتاب میں دنیا میں ترقی کرنے والے لوگوں کے اقوال کو ذکر کیا گیا ہے چند بیان کرتا ہوں۔
1) اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ بیدار ہوجائیں۔
2) اصولوں کے لیے لڑنا بہت آسان ہوتا ہے مگر ان کے مطابق زندگی گزارنا بہت مشکل۔
3) آپ کا دل شیر کی مانند مضبوط ہونا چایئے مگر لومڑی کی چال بھی نہیں بھولنی چاہیے۔
4) اس وقت تک زندگی سے مت الجھیئے جب تک ہر صبح اٹھنے پر آپ کے پاس کرنے کے لیے کچھ ہو۔
5) اگر ایک درخت کاٹنے کے لیے میرے پاس آٹھ گھنٹے ہوں تو میں چھ گھنٹے کلہاڑا تیز کرنے میں لگا دوں۔
6) جلدی میں رہنے والے لوگ گھنٹوں برباد کر کے منٹ بچاتے ہیں۔
7) اگر آپ بولنا جانتے ہیں تو آپ کو چپ رہنا سیکھنا چاہیے۔
8) آگ کیسی ہی کیوں نہ ہو اگر بروقت پانی ڈال دیا جائے تو وہ بجھ سکتی ہے۔
9) بہترین مواقعوں کی تلاش میں بہتر مواقع گنوا دینا عقل مندی نہیں۔
10) بڑی کامیابی اسے ہی ملتی ہے جو چھوٹے آغاز پر بھی مطمن رہنا جانتا ہو۔
11) جو لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہوتے ہیں وہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ زندگی میں کوئی بڑا کام کرنے کے قابل نہیں۔
12) صیحح وقت پر انکار کرنا سیکھئے۔
13) ناممکن کا پیچھا کرتے ہوئے آپ ممکن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
14) ناکامیاں سیکھنے کے لیے ہوتی ہیں کڑھنے کے لیے نہیں۔
15) کبوتروں کے پروں کے ساتھ فرشتوں کی طرح اڑنا ناممکن ہے۔
16) اپنی بنیادوں پر نظر ثانی کرتے رہیے۔
ازقلم: آمنہ بھٹی
0 Comments
kindly no spam comment,no link comment