Marad bhi KHUDA ki aik khoobsurat Takhleeq/URDU LINES

مرد بھی عورت کی طرح خدا کی ایک خوبصورت تخلیق ہے....💯👉

Fog, Mist, Golden, Sunrise, Lake, strong men

میں نے اگر مرد کو لڑکیوں پہ فقرے کستے دیکھا ہے تو اس آدم آزاد کو اولاد ، گھر والوں کے لیے دوسروں کی گالیاں سنتے بھی دیکھا ہے ۔

میں نے اگر مرد کو ہوس کا پجاری دیکھا ہے تو اس مرد کو بہنوں کے جہیز کے لیے پائی پائی جوڑتے اور اپنی عمر گزارتے بھی دیکھا ہے💯👉 ۔

میں نے اگر مرد کو انا پرست دیکھا ہے تو اسی مرد کو بس میں اپنی سیٹ عورت کے لیے چھوڑتے ، عورتوں کو قطار میں کھڑے رہنے کی زحمت سے بچاتے بھی دیکھا ہے ۔💯👉

میں نے اگر مرد کو بے حس اور بے نیاز دیکھا ہے تو اسی مرد کو پردیس میں دھکے کھاتے بھی دیکھا ہے ۔💯👉

میں نے مرد کو عورت کو پاوں کی جوتی سمجھتے دیکھا ہے تو وہیں مرد کو بنت حوا کو سر کا تاج ، ہاتھ کا چھالہ بنا کے رکھتے بھی دیکھا ہے ۔💯👉

ہر تصویر کے دو پہلو اور ہر سکے کے دو رخ لازمی ہوتے ہیں ۔💯👉

اگر وجودِ زن سے تصویر کائنات میں رنگ ۔ 
تو یہ تصویر مکمل مرد کے وجود سے ہی ہوتی ہے ۔💯👉

Post a Comment

0 Comments