Insan aur uski Muskurahat/URDU LINES




انسان کی شخصیت میں سب سے زیادہ سحر انگیز شے اس کی مخلص مسکراہٹ ہوتی ہے  ایسی مسکراہٹ جو مسکرانے والے کی آنکھوں سے دیکھنے والے کی آنکھوں میں منتقل ہو جائے... ایسی مسکراہٹ جسے دیکھ کر آپ کو زندگی کا احساس ہو....

girl in white dress sitting on white flower field during daytime, happy face

شاہراہ حیات میں ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺧﻮﺷﯿﺎﮞ ﺑﺎﻧﭩﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﮨﯽ ﺍﺗﺎﺭﮮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺫﻣﮯ ﺑﺲ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﮐﺎﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ " خوشیاں بانٹنا " ﺍﻭﺭ " بانٹتے ہی ﭼﻠﮯ ﺟﺎﻧﺎ " ﭼﺎﮨـﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﺗﮭﮏ ﺟﺎﺋﮯ، ﯾﺎ اوروں کی کڑوی کسیلی باتیں سن کر مسکراہٹ بانٹتے بانٹتے... ﺩﺭﺩ ﭼﻨﺘﮯ ﭼﻨﺘﮯ اپنی ذات ﭨﮑﮍﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﭧ ﺟﺎﺋﮯ ﻟﯿﮑﻦ وہ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﻧﻔﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺕ ﺳﮯ ﺁﻧﮑﮫ ، ﮐﺎﻥ، ﺩﻝ ﻭ ﺩﻣﺎﻍ ﺣﺘﯽٰ ﮐﮧ ﻗﻮﺕِ ﮔﻮﯾﺎﺋﯽ ﺗﮏ ﮐﺎ ﺩﻡ ﮔﮭﻮﻧﭧ ﺩﯾﺘﮯ ﮨـﮯ ﺑﺲ ﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ ﺟﻠﻨﺎ، ﺩﺭﺩ ﺍُﻭﮌﮪ ﮐﮯ ﺳﻮﻧﺎ ﺍﻭﺭ اوروں کے ﺁﻧﺴﻮ ﭘﻮﻧﭽﮫ ﮐﺮ ان کے لئیے ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﺭہنا...

خوشیاں اور مسکراہٹیں تقسیم کرنے والے یہ پرخلوص لوگ سچ میں بہت نایاب ہوتے ہیں اپنے آس پاس دیکھیے اور قدر کیجیے کہ زندگی کا حسن ہیں یہ لوگ...!!!

Post a Comment

0 Comments