👈 *دنیا کی ناپائیداری کی دلیل* 👉
کل ایک شادی کی تقریب میں شرکت کا موقع ملا.
بارات جس گھر میں ٹھہرائی گئی وہ کافی عرصے سے استعمال میں نہیں ہے. گرمی کی وجہ سے پنکھےآ ن کیے گئے تو ایک پنکھا آن نہ ہوا.
وہاں ایک شخص دوسرے سےکہنے لگا "اگر کوئی الیکٹریشن یہاں ہے تو پنکھا ٹھیک کرا لیتے ہیں"
یہ بات سن کر ایک شخص بولا " بیٹا بات یہ ہے کہ ابھی کچھ دیر میں ہم یہاں سے اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے تو اتنی سی گرمی برداشت کر لو اور اتنی محنت سے بچ جائیں گے"
یہ بات سن کر ایک "بزرگ" بولے "بیٹا بس یہی بات اس دنیا پر بھی لاگو ہوتی ہے، ابھی کچھ دیر میں اس دنیا سے چلے جانا ہے اور لوگ مکان، دکان اور جانے کیا کیا بنانے کی فکر اور کوشش میں لگے ہیں "
ذرا سوچیے
0 Comments
kindly no spam comment,no link comment