Aik tharki.../FUNNY JOKES

ایک ٹھرکی جیولری والی دوکان پرگیا۔ 
دوکان والےسے کہا :” کوئی اچھی سی انگوٹھی دکھاؤ ۔ 
ایک لڑکی پھنسا رہا ہوں لگتا ہے کسی بڑے گھر کی ہے۔ 
تحفہ بھی قیمتی ہونا چاہئےلیکن جیب بھی اجازت نہیں دے رہی ۔ 
آپ کوئی ایسی انگوٹھی دکھاؤ جو لگے بہت مہنگی ہے۔ لیکن ہو ذرا سستی۔ آپ سمجھ رہےہیں نا؟ “
دوکان دار حیرت سے لڑکے کو دیکھ رہا تھا۔ 

Play Stone, Colorful, Smilies, Funny

پھر اس نے کچھ اچھی لیکن مناسب قیمت والی انگوٹھیاں دکھائی۔ 
کافی دیر کے بعد لڑکے نے دو انگوٹھیاں پسند کی۔
دوکان دار پہلی بار بولا :”
اور یہ دوسری والی کس کے لئے؟ “
ٹھرکی ہنستے ہوئے بولا :”
اس کی چھوٹی بہن بھی کافی پیاری ہے یہ نہ پھنسی تو بہن سہی “
پیسے دے کر لڑکی کے گھر گیا۔ اس نے کھانے پہ کافی اہتمام کر رکھا تھا۔ 
لڑکی کی ماں بھی بہت اچھی طرح ملی۔ ابھی باتیں ہو رہی تھی کہ بیل بجی۔ 
چھوٹی بہن دروازہ کھولنے گئی واپس آ کر بتایا پاپا بھی آ گئے۔
آنے والے کو دیکھ کر ٹھرکی جلدی سے اپنی پلیٹ پہ جھک گیا۔
لڑکی نے کہا : ”تم اتنے شرمیلے بھی ہو؟ پہلے کیوں نہیں بتایا؟“ٹھرکی نے کھانا چھوڑ کر باہر کی طرف دوڑلگا دی۔ 🏃🏃🏃👀
اور بولا :”تو نے کب بتایا تھا 😾
تیرے باپ کی جیولری شاپ ہے ۔ “😳😜😂😂

Post a Comment

0 Comments