چوڑیلوں کی اقسام
پہلی قسم ۔۔ آپ کے ہمسائے میں ہوتی ہے ۔۔ جو دیوار پر کھڑی ہو کر کبھی چینی کبھی دودھ اور کبھی نمک مانگ مانگ کر آپ کی امی کا سارا بجٹ خراب کر دیتی ہے ۔۔ اور آپ کے ساتھ فری ہونے کی کوشش کرتی ہے تاکہ آپ کو چمٹ سکے ۔۔۔
ایک قسم آپ کی چچا تایا ۔۔ ماموں خالہ کے ہاں ہوتی ہے ۔۔ جس کے چمٹ جانے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں ۔ اگر وہ چوڑیل آپ کے سکول کالج میں بھی پڑھتی ہوتو سمجھ جائیں کے آپ کی جیب خرچ کا زیادہ حصہ اس کے حصے میں جاتا ہے کیوں کہ وہ چھٹی کے بعد اکثر یہ کہتی ہے آج کلاس سی باہر کھڑے تھے نہ آج لڑائی کی ہے نہ آج تو بچو تیرے گھر بتاؤں گی ۔۔ جب اپ منت کرتے ہو کہ نہ بتانا تو کہتی ہے چل نہیں بتاتی پر مجھے فلاں چیز کھلاؤ ۔ فلاں دلاؤ ۔۔۔ یہ قسم سب سے خطر ناک ہوتی ہے ۔۔۔
ایک قسم آپ کی کلاس میٹ ہوتی ہے جو کچھ ذہین ہوتی ہے باقی آپ کو ذلیل کرنے کے لئیے بنی ہوتی ہے ۔۔ جو ٹیچر سے شباشیں لے لے کر آپ کو شرمندہ کراتی ہے ۔۔ اور ٹیسٹ والے دن آپ کو نکل کرتے وقت پکڑوا کر ذلیل کرتی ہے ۔۔ اس کا مقصد بس آپ کو ذلیل کروانا ہوتا ہے ۔۔ اس سے بھی بچ کے رہیں ۔۔
آخری قسم سے آپ کبھی جان نہیں چھوڑا سکتے کیوں کے یہ آپ کو چمٹ چکی ہوتی ہے ۔۔ آپ اس مندرجہ بالا ساری خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔۔
0 Comments
kindly no spam comment,no link comment