Hr suni sunai bat pa ammal nahi krna chahye/SHORT STORIES

ایک مرتبہ جمعہ کے دن مولوی صاحب بیان فرمارہے تھے

 کہ  "عورت کے ایک ایک بال کے نیچے بیس بیس مکاریاں چھپی ہوتی ہیں " اوروہاں پرایک دیہاتی کسان بیٹھا ہوا مولوی صاحب کی باتیں سن رہا تھا اور وہ جیسے ہی گھرآیا اس نےاپنی بیوی کوسرسے ہی گنجا کردیا۔

Boy, Laughing, Reading, Kid, Child

حالانکہ اس کی بیوی کوئی اوپٹ پٹانگ فرمائشیں بھی نہیں کرتی تھی ۔ ایک نیک اورفرشتہ صفت خاتون تھی ۔بیوی کوبہت دکھ ہوااورشوہرسے پوچھاآپ نے ایسا کیوں کیا ہے توشوہربولا کہ ہماری مسجد کے مولوی نے بتایاکہ عورت کے ایک ایک بال کے نیچے بیس بیس مکاریاں چھپی ہوتی ہیں اورمیں نے سوچاکہ تمہاری مکاریاں ختم کردیتا ہوں عورت بہت مایوس ہوئی اوراپنے دل میں سوچاکہ اس بے وقوف کواصل مکاری اب دکھانی پڑے گی ۔اورپھراس نے شوہرسے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔لہٰذاعورت اگلے دن بازارگئی اوربازارسے کچھ مچھلیاں خریدکراس نے اپنے کھیتوں میں چھپادیں اورایک چھوٹی سی مچھلی کودھاگاباندھ کراپنے گریبان میں چھپالیااورپھروہ اپنے گھرواپس آگئی شوہرجب کھیتوں میں کام کرنے گیا اوراس نے کھیتوں میں کام کرناشروع کیاتواسے جگہ جگہ سے مچھلیاں ملناشروع ہوگئیںوہ کسان بہت خوش ہوااس نے مچھلیاں تھیلی میں ڈالیں اورگھرآکربیوی کودے دیں اورکہا کہ آج مچھلیاں پکائیں گے۔بیوی نے کہاکہ مچھلیاں آج آپ کواس ٹائم کہاں سے مل گئیں توشوہرنے کہاکہ کھیتوں سے ملی ہیں بیوی نے وہ مچھلیاں لے کرکہیں چھپادیں اورگھرکے دوسرے کاموں میں مصروف ہوگئی شام کوجب شوہرگھرآیاتواس نے بیوی سے کہا کہ کھانالے آئوبیوی نے کہاکہ گھرمیں کچھ پکانے کونہیں ہے کھانا کہاں سے لاؤں شوہرنے غصے سے کہاکہ جومچھلیاں میں لایا تھا وہ کہاں ہیں بیوی بولی کونسی مچھلیاں کیسی مچھلیاں؟

شوہرنے کہا کہ جومیں کھیتوں سے پکڑ کرلایا تھا بیوی بولی تمہارادماغ توخراب نہیں ہوگیا پھربیوی نے اس کے بھائیوں کوپیغام بھیجا کہ جلدی آؤمیرا شوہر پاگل ہوگیا ہے جب اس کے بھائی آئے اورپوچھا کہ کیاہوا ہے تووہ عورت بو لی کہ کل سے عجیب عجیب حرکتیںکررہاہے پہلے تومیراسرگنجاکردیاخیریہ توکوئی بات نہیںمیں سہہ لوں گی اب یہ کہہ رہاہے کہ مچھلی پکائومیں کہاں سے اسے مچھلیاں پکاکردوں اس کاشوہربیوی کومارنے کے لیے لپکاتواس کے بھائیوں نے اسے پکڑلیاشوہرنے کہاکہ یہ جھوٹ بول رہی ہے بیوی نے کہاکہ اگرمیں جھوٹ بول رہی ہوں تواس سے یہ پوچھیں کہ مچھلیاں کہاں سے آئی ہیں وہ بولامیں اپنے کھیتوں سے پکڑ کرلایاتھا۔بیوی کہنے لگی سن لواب کھیتوں میں مچھلیاں کہاں سے آئیں شوہربیوی کومارنے کے لیے آگے بڑھا تواس کے بھائیوں نے اسے پکڑ کرکرسی سے باندھ دیا۔پھربیوی نے چپکے سے گریبان سے مچھلی نکالی اوراس کودکھا کرجلدی سے گریبان میں چھپالی شوہرچیخ کربولاوہ دیکھومچھلی توبیوی بولی کہ دیکھواسے پاگل پن کا دورہ پڑ رہا ہے۔وہ تھوڑی تھوڑی دیرکے بعد مچھلی مچھلی کرنے لگاجواس کی بیوی اس کودکھا رہی تھی بھائیوں کویقین ہوگیا کہ یہ بالکل پاگل ہوگیا ہے اوروہ ڈاکٹرکو لینے چلے گئے ۔شوہراوربیوی گھرمیں اکیلے تھے توبیوی نے مسکرا کرکہا کہ یہ ہوتی ہے مکاری جوبالوں سے نہیں دماغ سے ہوتی ہےاب بتاؤ پاگل خانے جانا ہے یا پھرمعافی مانگنی ہے۔شوہر بے چارہ روتے ہوئے بولامیرے ماں با پ کی بھی توبہ جوعورت ذات سے پنگا لوں

Post a Comment

0 Comments