Qoum e Lout ka Azab/SHORT STORIES

دنیا میں سب سے سخت اور خطرناک عذاب قوم لوط پر آیا ہے

Beach, Wave, Ocean, Outdoors, Sea

دنیا میں سب سے سخت اور خطرناک عذاب قوم لوط پر آیا ہے، نہ اس سے پہلے کسی قوم پر اتنا سخت عذاب آیا نہ اس کے بعد، حضرت جبرائیل علیہ السلام نے پہلے چیخ مار کے ان کے کانوں کے پردے پھاڑ دیئے، پتھروں کی بارش ہوئی، حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ان کی پانچوں بستیوں کو غالباً بارہ سو فٹ گہرائی سے اٹھا کر آسمان کی طرف لے گئے اور پھر وہاں سے بستیوں کو الٹا دیا، جس کے نتیجہ میں تمام بدکار مر گئے اور ان کی لاشیں چکنا چور ہو گئیں، ان بستیوں پر اب دنیا کا سب سے چھوٹا سمندر ہے، جب حضرت جبرائیل علیہ السلام نے بستی کو بارہ سو فٹ گہرائی سے اٹھایا تھا تو وہاں سے پانی نکل آیا تھا، اس سمندر کا نام بحرِ مردار ہے، یہ اردن کے مقام پر ہے، قوم لوط کے عذاب کے اثرات ابھی تک ہیں، اس سمندر میں کوئی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا، آپ زندہ مچھلی کو بھی اس میں ڈالیں گے تو کچھ وقت کے بعد وہ مر کے پانی کی سطح پر آ جائے گی__
ﷲ پاک ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین__

Post a Comment

0 Comments