Facebook aur Ibn e Adam/URDU LINES

فیسبک پہ آنے کے بعد جو راز معلوم ہوئے اور علم ہوا میں ہی کچھ نہیں ورنہ یہاں اولاد آدم بہت آگے جا چکی ہے

Group, Team, Feedback, Confirming, facebook
1۔ہر تیسرا لڑکا لڑکی یہاں 18 سے 22 سال کے درمیان ہے
2۔ہر لڑکا لڑکی گاڑی کا مالک ہے گھر چاہے سائیکل بھی پنکچر ہو
3۔ہر کوئی یونی کا سٹوڈنٹ اور گریجوایٹ ہے  حقیقت میں چاہے انڈر میٹرک ہوں
4۔ہر تیسرا بندہ بندی 5 6 مخالف جنس یعنی گرل اور بوائے فرینڈ سے بات کر کے اسلامی بھاشن دیتا ہے
5۔یہاں ہر کوئی صدقہ دیتا ہے سوائے میرے😥
6۔جس سے پوچھو وہی 5 وقت کا نمازی ہے مسجدیں ویران ہیں
7۔سب غرباء سے محبت کرتے ہیں میرے سوا
8۔سب یتیموں کی کفالت کرتے ہیں مگر وہ پھر بھی وہ دربدر 
9۔ہر بندہ بولڈ ناول پڑھ کر اسلامی بن جاتا 
10۔ہر بندہ فرشتہ ہے بس میں گناہ گار ہوں
11۔ہر دوسرا لڑکا لڑکی اکلوتے ہیں
12۔ہر دوسری لڑکی لڑکے کا باپ فوجی آفیسر یا بہت بڑا بزنس مین ہے بس ہمارے والے ہی غریب 😑😑
13۔ہر شخص یہاں خالص اسلامی ہے سوائے میرے
14۔ہر بندہ بیوہ کا خیال رکھتا ہے محلے کی مگر وہ ٹھوکریں کھاتی پھر رہی ہیں
15۔ہر بندہ غریب کی بیٹی سے نکاح کرتا ہے 10 لاکھ کا جہیز مزاق میں لیتا ہے😥😥
16۔ہر بندہ حساس ہے 
17۔ہر بندے کو 10 بار دھوکا ملا ہوا
18۔ہر بندہ دکھی ہے روتا ہے
19۔ہر کوئی ذہین ٹاپر ہے یہاں 1100 میں سے 1050 نمبر لینے والے مگر ایجاد کچھ ہوا نہیں آئن سٹائن کے حواریوں سے

سب کا متفق ہونا ضروری نہیں 
باقی آپ اپنی تحقیق بھی بتا سکتے..

Post a Comment

0 Comments