تلخ حقیقت۔۔۔
کیا کسی نے سوچا ہے کبھی کہ جب ہم کسی کا دل توڑتے ہیں اور ایسے انجان بن کر زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نا ہو!
مگر جسے ہم دھوکہ دیتے ہیں خواہ وہ لڑکی ہو یا لڑکا (یہاں بات دونوں طرف کی ہو رہی ہے) اسکو ٹوٹ کر بکھر جانے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگتا وہ زندہ تو ہوتا ہے مگر وہ اندر سے ہمیشہ کے لئے مر جاتا ہے وہ انساں ہنسنا کسے کہتے ہیں یہ تک بھول جاتا ہے
آخر ایک دن وہ اس کھوکھلے پن کو قبول کرتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھ جاتا ہے مگر کبھی نا کبھی کسی ایسے موڑ پر جب اسے پھر سے کوئی بات یاد آتی ہے تو وہ انسان پھر خود کو بھلا بیٹھتا ہے
خدارا !
کسی کا مان بھروسہ اسکی خوشیاں تباہ کرنے سے پہلے یہ سوچ لیجئے گا کہ کل کو آپ کے گھر بھی بیٹی/بیٹا ہوگا کہیں آپ کے کئے گناہ کی سزا وہ نا بھگت رہا ہو...
0 Comments
kindly no spam comment,no link comment