حضرت مولانا سید عطاء ﷲ شاہ بخاری رحمتہ ﷲ ہندوستان میں رام پور جیل میں تھے جیل میں اناج دیا گیا کہ ان کا آٹا پسواؤ،
کہا گیا عطاء ﷲ تم باغی ہو اس لئے تمہاری یہی سزا ہے کہ تم آج چکی پیسو.
عطاء ﷲ شاہ بخاری رحمتہ ﷲ فرماتے ہیں کہ مجھے مزہ آیا، میں نے رومال اتار کر رکھ دیا. وضو کر کے بِسْمِ ﷲ پڑھ کر میں نے چکی بھی پیسنی شروع کر دی. اور ساتھ میں سورہ یاسین کی تلاوت بھی شروع کر دی.
عطاء ﷲ شاہ بخاری رحمتہ ﷲ فرماتے ہیں کہ جب میں نے قرآن کو آواز کے ساتھ پڑھنا شروع کِیا تو اس وقت جیل کا سپریٹینڈینٹ قریب تھا وہ نکل کر آیا اور قریب آ کر روتا ہوا کھڑا ہو گیا اور جیل کا دروازہ کُھلوا دیا.
کہنے لگا
عطاء ﷲ تجھے تیرے نبی کریم ﷺ کی قسم، بس کر
اگر تُو نے دو آیتیں اور پڑھ لی تو میرا جگر پھٹ جائے گا
ﷲ اکبر
یہ تھا انگریز پر قرآن سننے کا اثر
سبحانﷲ
ﷲ پاک حضرت مولانا سید عطاء ﷲ شاہ بخاری رحمتہ ﷲ کی قبر کو نور سے منور فرمائیں
اور ہم سب کو با قاعدگی سے قرآن و نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین
جزاکﷲ
0 Comments
kindly no spam comment,no link comment