وہ_کون_تھی
پارٹ-1
سنا تھا جنات کے بارے میں جب بات کی جاتی ہے تو اگر وہ وہاں موجود ہوں تو کان لگا کر سنتے ہیں اب کوئی کان لگا کر سننے کے لفظی معنی نہ پوچھے اردو لغت سے استفادہ حاصل کر لیں۔ تو قصہ کچھ یوں ہے کہ دوران ملازمت میں ایک ادارے سے وابستہ تھا اور جس عمارت میں وہ قائم تھا اس کی اوپری منزل زیر استعمال نہ تھی وجہ کچھ خاص نہ تھی بس کبھی ضرورت ہی نا پڑی اور کافی حد تک ہم میں سے اکثر خالی یا وہ جگہیں جو زیر استعمال نہ ہوں انہیں بھوتیا مشہور کرنا اپنا معاشرتی فریضہ سمجھتے ہیں وہ بھی بغیر تحقیق کے ایسا ہی معاملہ کچھ اس اوپری منزل کے بارے میں مشہور تھا ایسا میرا ماننا تھا اس اوپری منرل کے بارے میں لیکن صرف ماننا تھا اور وقت آنے پر کافی حد تک غلط ثابت ہوا۔ ویسے تو کوئی وہاں نہ جاتا تھا لیکن صفائی ستھرائی کی غرض سے خاکروب جایا کرتے اور ان کی واپسی پر ایک عدد نیا تازہ بھاپ اڑاتا بھوتیا قصہ سب کے لیئے کئی دنوں تک ٹی ٹائم کا خاص موضوع کرار پاتا اس سب کے بیچ اعلی صطح کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کے تمام دفاتر اوپری منزل پر منتقل کر دیئے جائیں بظاہر یہ صرف ایک بے ضرر سا فیصلہ تھا لیکن یہ فیصلہ سننے کے بعد ملازمین اپنے آپ کو پاکستانی سے جاپانی محسوس کرنے لگے بات یہاں تک نہ رکی وہ اپنے آپ کو ہیروشیما اور ناگاساقی کے وہ مقیم جاننے لگے جن پر ایٹمی حملہ کر دیا گیا ہو نتیجہ شدید انکار کی صورت میں سامنے آیا اور ہم بھی مطمئن اپنے ڈیپاڑٹمنٹ میں براجمان تھے کی حکم شاہی نازل ہوا کہ چونکہ تمام فکسڈ ایسٹز ڈیپاڑٹمنٹ ھذا کے زیر نگرانی آتے ہیں تو منتقلی کی ذمہ داری آپ اور آپ کے ڈیپاڑٹمنٹ کی ہے تو اب صورتحال کچھ یوں تھی کے قراندازی میں رقا ہمارے نام نکلا اور اس کے پیچھے سازشی عناصر سے زیادہ ہمارا اپنا ہاتھ بلکہ شاید پیر بھی تھا جو کسی بھی بھوتیا قصے کو ماننے سے سراسر انکاری۔
طوطے تو ہمارے تب مہو پرواز ہوئے جب حکم نامے پر عملدرآمد کے لئے ہم نے ہماری بچہ پاڑٹی (اسسٹنٹز)کی طرف نظر کی جو گدھے کے سر سے سینگھ کی طرح غائب ہو گئے سارا دن آنکھ مچولی چلتی رہی لیکن ڈھاک کے تین پات کے معنی اسی دن سمجھ آئے اگلے دن بچہ پاڑٹی (اسسٹنز)رات گئی بات گئی والا معاملہ سمجھے لیکن یہاں رات میں ہی بات آئی اور اگلے دن ہم نے کسی ظالم جابر حکمران کی طرح ڈیپاڑٹمنٹ کو AC سے محروم کر دیا گرمیوں کے دن تھے ہمارے حساب سے ایک آدھ گھنٹے میں ہم فتح کا جھنڈا کم از کم اپنے ڈیپاڑٹمنٹ میں تو گاڑ ہی لینگے۔ فریادی اگلی پندرہ منٹ میں ہی ہمارے دربار میں ڈیرہ جمائے بیٹھے تھے اور مذاکرات کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا اور اسی دوران بریکنگ نیوز آئی کے ایک عدد خاتون اوپری منزل پر دیکھی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر وہاں موجود صفائی پر معمور عملہ فرار ہو چکا ہے اور اس اطلاع کے ساتھ ہی کامیاب ہوتے مذاکرات ناکامی کی جانب گامزن ہوگئے لیکن ہونی کو کون ٹال سکا ہے ساتھ ہی اگلی اطلاع ملی کے مذکورہ خاتون ملاقاتی ہیں نہ کہ اوپری منزل کی چڑیل جو کہ غلطی سے بذریعہ لفٹ بے دیھانی میں ممنوعہ علاقے میں جا نکلیں اس کے ساتھ ہی فتح کا بگل بجایا گیا اس شرط کے ساتھ کہ "ہم اکیلے نہیں جائیں گے" بات مناسب تھی اور مان لی گئی لیکن دوسرے ڈیپاڑٹمنٹ ہیڈز ٹس سے مس نا ہوئے اور بدلے میں ہمیں ایک عدد دلہن دیکھی جانے کا قصہ سنایا گیا جسے ہم نے کسی شدید کنوارے کے ذہن کی پیداور سے زیادہ اہمیت نا دی ان سب معاملات میں شام چار کا وقت ہو گیا اور اب ہم نے نادر شاہی حکم صادر کر دیابچہ پاڑٹی (اسسٹنز) پر کہ اگر ابھی منتقل نا ہوئے تو چاہے آدھی رات ہوجائے گھر جانے نا دیا جائے گا چار رونا چار سامان کی منتقلی شروع کی گئی اور دیگر ڈیپاڑٹمنٹ سے تعزیت پر مبنی پیغامات بھی ساتھ ساتھ بچہ پاڑٹی (اسسٹنز) کو بھیجے جانے کا سلسلہ جاری رہا جس پر ہم انہیں یہ دلاسہ دیتے رہے کے کل وہ بھی تمہارے ساتھ موجود ہونگے-
شام چھ بجے تک ہمارا ڈیپاڑٹمنٹ پوری آب و تاب اور شان و شوکت کے ساتھ منتقل ہو چکا تھا اور اب تک بچہ پاڑٹی (اسسٹنز) کا خوف بھی کافی حد تک کم ہو چکا تھا اب ان کا اسرار تھا کہ باقی بھی منتقل ہوں جس پر انہیں ماسٹر پلان سنایا گیا کی جیسے ہی تمام لوگ گھر جائیں گے ہم ان کہ جملا اساساجات مال غنیمت سمجھ کے منتقل کر دینگے فراغت اور عوام الناس کے جانے کے انتظار نے پہلے بوریت پھر شرارت کی شکل اختیار کی بچہ پاڑٹی (اسسٹنز) جو کہ برابر روم میں بند دروازے کے پیچھے سیٹینگ میں مصروف تھے کا دروازہ مابدولت تھپتھپا کر اپنے روم میں معصوم بن کر بیٹھ گئے کچھ ہی لمحوں میں بچہ پاڑٹی (اسسٹنز) حواس باختہ حاضر دفتر تھے۔
سر دروازہ نوک ہوا لیکن دیکھنے پر کوئی موجود نہ تھا
اس سے بہتر کوئی بہانہ نہیں ملا؟ اگر اتنا ہی دروازہ نوک ہونے کا ڈر ہے تو دروازہ کھلا رکھیں ہنسی دبائےمصنوئی غصے کے ساتھ شاہی فرمان داغا گیا۔
اب دروازہ کھلا تھا اب کیا کیا جائے اچانک انجینئرنگ فالٹ ذہن میں آیا اور فوری اس کا فائدہ اٹھانے کی ٹھان لی بات دراصل یہ تھی کی لائیٹ کا بٹن روم سے باہر تھا اس کی وجہ چاہے کچھ بھی رہی ہو اس وقت دعا ہی نکلی الیکٹریشن کے لیئے اور اگلے لمحے ہم دبی دبی چیخوں کے شور میں واپس اپنے روم میں براجمان تھے ہمارے حساب سے نیٹ اینڈ کلین کروائی تھی لیکن ہاوس کیپنگ اسٹاف میں سے ایک کی نظر میں معاملہ آگیا۔
سر لائیٹ بند ہوتے دیکھ لی میں نے
ہمم ساتھ مل کر انجوئے کرو گے بھوت یا کالے پانی کی سزا؟ چوائس از یورز
سر جی آپ کا حکم ہم نا مانیں۔ کرنا کی اے؟
آدھے گھنٹے کے وقفے کے بعد کروائی ہوگی اب بچہ پاڑٹی (اسسٹنز) کے ساتھ نہیں تمہارے پیٹی بھائیوں کے ساتھ ہوگی جب وہ دوسرا سامان لائیں گے اوپر ہال کی لائیٹ میں بند کروں گا اور تم نے خالص زنانہ آواز میں کسی ایک کا نام لے کر پکارنا ہے پکڑے نا جانا یہ رات بڑی لمبی ہونے والی ہے سب کے لئے۔
ہوگی سر جی ہوگی آپ فکر ہی نا کریں کمینی ہنسی کے ساتھ وہ بھی شامل شرارت ہو گیا۔
کیا پتا تھا وہ رات میرے لئیے ہی لمبی ہونے والی ہے۔۔
عوام گھر جا چکی تھی اب صرف بچہ پاڑٹی (اسسٹنز) اور ہاوس کیپنگ اسٹاف موجود تھا اور دو عدد چوکیدار جن میں سے ایک عمارت کے داخلی اور ایک اندرونی دروازے پر معمور تھا۔
سامان منتقل کیا جانے لگا۔
جاری ہے ---
0 Comments
kindly no spam comment,no link comment