نیا گھر
پارٹ 1
یہ کہانی میں نے اپنے کسی قریبی دوست سے سنی تھی جو کہ اس کے ساتھ کچھ سال پہلے پیش آئ تھی .
اس کے مطابق
آج سے قریب 10 سال پرانی بات ہے جب ہم لوگ سیالکوٹ میں رہتے تھے.
جس گھر میں ہم رہتے یہ گھر ہم نے "رینٹ" پر لیا ہوا تھا اور مکان مالک بہت بری "نیچر" کا بندا تھا ہر ماہ "رینٹ" بڑھا دیتا تھا اور جب بڑھانے کی وجہ پوچھو تو لڑنے لگ جاتا تھا.
کچھ ماہ تک تو یہ سب چلتا رہا پھر میرے والد صاحب نے ایک اور گھر دیکھ لیا.
اس گھر کا "رینٹ" تو کم تھا ہی پر اس کے ساتھ ساتھ مکان مالک بھی اچھی نیچر کا لگ رہا تھا.
میرے والد صاحب نے یہ سب باتیں آ کر ہم لوگوں سے "شئیر" کی یا کہہ لیجیے کہ اپنا فیصلہ سنایا.
ابھی مہینہ پورا نہیں ہوا تھا اس لئے ہم نے کچھ دن اس گھر میں مزید رکنے کا سوچا.
اس نے بتایا
اگلے دن میں والد صاحب اور بڑا بھائ یعنی ہم تینوں نیا گھر دیکھنے کے لئے گئے جس کے بارے میں گزشتہ رات والد صاحب بتا رہے تھے.
یہ گھر ہمارے اس وقت کے موجودہ گھر سے کچھ فاصلے پر تھا.
یہ ایک نئی آبادی تھی مطلب کوئ نئ جگہ تھی جیسے آج کل "ہاؤسنگ سوسائیٹیز" ہوتی ہیں شاید اسی طرح کا کچھ کہہ لیں.
یہ گھر آبادی سے کافی فاصلے پر تھا اور اس کے نزدیک بھی ابھی تک کوئ گھر یا عمارت تعمیر شدہ نہیں نظر آئ.
بس مکمل میدان نما سا علاقہ تھا.
گھر بنا تو ٹھیک ترز سے تھا مگر تھا بالکل بے رونق اوپر سے علاقہ بھی بے نور..
اس نے بتایا
میں اس گھر میں آنے پر خوش تھا لیکن یہاں خوف معلوم ہوتا تھا شاید اس لئے بھی کہ یہ آبادی سے ہٹ کر تھا.
والد صاحب اس مکان کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتے تھے .
وجہ یہ تھی کے اب وہ پرانے مالک مکان کے "ایٹیٹیوڈ" سے تنگ آ چکے تھے اور شاید اس لئے بھی کہ اس کا "رینٹ" بھی مناسب تھا .
یہاں سب کچھ نارمل تھا پر معلوم نہیں کیوں ایک نحوست محسوس ہونے لگی تھی.
جاری ہے
دوسری قسط کے لیے اس لنک پر کلک کریں

0 Comments
kindly no spam comment,no link comment